ہائیکورٹس اور ضلعی عدلیہ میں خالی آسامیوں اور مقدمات کے اعداد و شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری،ملک اشرف)ہائیکورٹس اور ضلعی عدلیہ میں خالی آسامیوں اور مقدمات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
دستاویز کے مطابق ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں 1153 عدالتیں ججز نہ ہونے کی وجہ سے غیرفعال ہیں۔پنجاب میں 808، سندھ میں 89 عدالتیں ججز نہ ہونے پر غیر فعال ہیں۔بلوچستان میں 78، پشاور 149،اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں 29 عدالتیں ججز کی منتظر ہیں۔
دستاویز کے مطابق پنجاب میں 648 فیملی اور سول ججز کی آسامیاں خالی ہیں،پشاور ہائیکورٹ میں 126 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے پر غیرفعال ہیں، سندھ میں سول اور فیملی ججز کی 70، بلوچستان میں 58 آسامیاں تعیناتی کی منتظر ہیں،اسلام آباد میں 13 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے پر غیر فعال ہیں، دستاویزکے مطابق ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پردیسیوں کیلئے خوشخبری؛عید سے پہلےسپیشل ٹرینیں چلیں گی، تفصیل سامنے آ گئی