پردیسیوں کیلئے خوشخبری؛عید سے پہلےسپیشل ٹرینیں چلیں گی، تفصیل سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بڑے شہروں میں روزگار کی خاطر مقیم پردیسیوں کےلئے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کے چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی اضافی آمدورفت کے پیش نظر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین 24 مئی 2026 کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین 24 مئی کو کراچی سٹی سے راولپنڈی کےلئے روانہ ہوگی۔
تیسری عید 5 ٹرین 25 مئی کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔
عید اسپیشلٹرینیں ملتان، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، روہڑی، بہاولپور، خانپور، جہلم اور دیگر اہم اسٹیشنوں سے گزریں گی ۔
خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی ۔
پاکستان ریلویز انتظامیہ نے متعلقہ ڈویژنز کو خصوصی ٹرینوں کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی فوج نے توقع سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ خود کو بحال کر لیا