حج کرپشن کیس ؛سابق وفاقی وزیر کی بریت کیخلاف درخواستیں خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نےحج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔
کیس کی سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، وکیل نے کہا کیس کے چوتھے ملزم احمد فیض پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، عدالت نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف بھی درخواستیں خارج کردیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ملزمان اب تو بوڑھے ہوچکے ہوں گے، ہوسکتا ہے اللہ کو پیارے ہوچکے ہوں گے یا ہونے والے ہوں گے، اب ان میں سے کسی نے الیکشن بھی شاید نہ لڑنا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس؛ اشتہاری مجرمان کے ضمانتی مچلکے اور شوررٹی بانڈز ضبط کرنے حکم
عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔