جی ایچ کیو حملہ کیس؛ اشتہاری مجرمان کے ضمانتی مچلکے اور شوررٹی بانڈز ضبط کرنے حکم

 ضامنوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد، رقم ادا نہ کرنےپرچھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی

May 21, 2026 | 13:28:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ اشتہاری مجرمان کے ضمانتی مچلکے اور شوررٹی بانڈز ضبط کرنے حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی) عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں12 سزا یافتہ عدالتی اشتہاری مجرمان کے ضمانتی مچلکے اور شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 12 سزا یافتہ عدالتی اشتہاری مجرمان کے ضمانتی مچلکے اور شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مجرمان کے ضامنوں کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ضامنوں کو چھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
سزا یافتہ مجرمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، کنول شوزب، اشرف سوہنا ،بلال اعجاز ،راشد شفیق، احمد چٹھہ، بلال اعجازاور رائے حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 5 مئی کو 47 اشتہار ملزمان کو دس دس سال قید کی سزائیں سنائی تھی جن میں12 مجرمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع
عدالت نے کہاکہ اے ٹی سی راولپنڈی میں زیر سماعت 9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جائے،فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔