سپریم کورٹ: چیف جسٹس کی قیادت میں اہم پیش رفت،سزائے موت کی اپیلوں میں نمایاں کمی

May 21, 2025 | 20:41:PM
سپریم کورٹ: چیف جسٹس کی قیادت میں اہم پیش رفت،سزائے موت کی اپیلوں میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکورتی)چیف جسٹس یحیی آفریدی کی قیادت میں اہم پیش رفت،سپریم کورٹ میں سزائے موت کی اپیلوں میں نمایاں کمی ،سزائے موت کے 238 مقدمات نمٹا دیے گئے۔

 سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سزائے موت کے کیسز 454 سے کم ہوکر 216 رہ گئے،صرف 7 ماہ میں 52 فیصد سزائے موت کی اپیلیں نمٹا دی گئیں،گزشتہ سال اسی عرصے میں صرف 26 اپیلوں کا فیصلہ ہوا تھا،سزائے موت کے مقدمات کیلئے تین خصوصی بنچ قائم کیے گئے،ججز نے عدالتی اوقات سے زیادہ دیر تک سماعتیں کیں،2024 میں دائر تمام سزائے موت کی اپیلوں کا فیصلہ ہوچکا،اگلا مرحلہ عمر قید کے مقدمات کی ترجیحی سماعت کا ہوگا،دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کے مقدمات پہلے نمٹائے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ وکلا، استغاثہ، جیل حکام اور اہلخانہ کے تعاون کو سراہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استغفراللہ۔۔سوزوکی کار سے مرد اور عورت کی برہنہ لاشیں برآمد