پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ بیکٹیریالوجسٹ کی 3 آسامیوں پر 15 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوگئے،کامیاب امیدواروں میں ابتسام، عائشہ فاطمہ، انسا جاوید، اقرا اکبر، محمد ارشد درانی شامل ہیں۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پلاننگ، بلڈنگ کنٹرول ) کی 3 آسامیوں پر 15 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،کامیاب امیدواروں میں اقرا خالد، سیدہ شفق بخاری، مریم سلیم، محمد رباس، محمد کاشف شامل ہیں جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پالیسی کی 2 آسامیوں پر 10 امیدوارکامیاب جن میں عائشہ منصور، فخر ایوب، محمد احمد طاہر، حیدر علی، محمد عمار افضل شامل ہیں۔محکمہ معدنیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کی 3 آسامیوں پر 15 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، ان میں محمد محسن اشرف، سید حماد الحسن، سید محمد ذوہیب، احمد رضا، محمد زیب خان شامل ہیں۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں کمیونیکیشن سیکیورٹی اسسٹنٹ کی ایک آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں حمزہ مصطفیٰ، امیر حمزہ، محمد حسن، محمد ارسلان، عابد حسین شامل ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر اسکیل اسٹینوگرافر کی ایک آسامی پر کوئی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا۔راولپنڈی بورڈ میں اسسٹنٹ کی 14 آسامیوں پر 62 امیدوار میں کامیاب قرار پائے،کامیاب امیدواروں میں علینہ منور، زنیرا اکرم، سید شراز ارشد، محمد عرفان، محمد احمد نواز شامل ہیں۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی، سکول میں8 ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی