وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

May 21, 2022 | 18:47:PM
وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، اہم ملاقات
کیپشن: شہباز شریف اور آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم ملاقات کیا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاﺅن میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، مفتاح اسماعیل اور ایاز صادق جبکہ پیپلزپارٹی کے رخسانہ بنگش، سلیم مانڈوی والا، ذکا اشرف اور جلال فاروق و دیگرموجود تھے، ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا ۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیدیا