حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیدیا

May 21, 2022 | 17:56:PM
حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہنمائی کا حکم دیدیا
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئے۔ تحقیقات اور تفتیش کیلئے گرفتاری ناگزیر ہو تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا،مسلم لیگ(ن)بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کیخلاف نا مناسب بات کی گئی جو قابل مذمت ہے،پولیس کو شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑوا کر رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کا لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان کو بڑا چیلنج