لندن میں نوازشریف پر حملے کی کوشش، شہباز شریف نے ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا

May 21, 2021 | 22:27:PM
لندن میں نوازشریف پر حملے کی کوشش، شہباز شریف نے ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لندن پولیس اور متعلقہ حکام واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکہاہے کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں غنڈوں کا گھس آنا قابل مذمت ہے ،اللہ کا شکر ہے نوازشریف اس حملے میں محفوظ رہے،ان نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر نوازشریف پر مذموم حملے کی نیت سے دفتر میں گھس آنا لمحہ فکریہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ لندن پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔صدر ن لیگ نے کہاکہ لندن مسلم لیگ (ن) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر حملے کی کوشش