پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز: افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Mar 21, 2023 | 16:42:PM
پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز: افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں لیگ اسپنر راشد خان کو پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر ززئی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے شاداب خان کی قیادت میں آج شارجہ روانہ ہوگی جبکہ آئی سی سی نے تلوار حامد کو سیریز کیلئے میچ ریفری مقرر کردیا، انکا تعلق افغانستان کرکٹ بورڈ سے ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 دوسرا 26 اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ میں شیڈول ہے۔