"یوم پاکستان " کے پر مسرت موقع پر پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

Mar 21, 2023 | 16:29:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس) یوم پاکستان کے پر مسرت موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے PIA نے یوم پاکستان کے موقع پر صارفین کیلئے اچھی خبر دے دی، 23 مارچ کو اندرونِ ملک سفر کیلئے تمام پروازوں پر خصوصی رعائیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ صارفین کو کرایوں میں 10 فیصد رعایت کی جائے گی۔ 

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس رعائیت کا اطلاق تمام صارفین پر ہو گا اور ہر مسافر اس خصوصی موقع پر رعایت سے مستفید ہو سکتا ہے۔