ٹیریان وائٹ کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان

Mar 21, 2023 | 10:01:AM
مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔

عدالت نے کیس قابل سماعت ہونے پر فریقین سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ درخواست گزار محمد ساجد کے وکیل حامد علی شاہ آج اپنے دلائل مکمل کر لیں گے۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی اپنے دلائل آج ہی مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ سماعت پر کہا کہ میں اپنے دلائل پندرہ منٹ میں مکمل کر لوں گا۔