’چار ہاتھ‘ انیل کپور کی لاڈلی سونم کپور کا پیارا  پیغام کس لئے ؟

Mar 21, 2022 | 19:26:PM
 انیل، کپور، سونم کپور 
کیپشن:  انیل کپور اورسونم کپور  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور ماں بننے والی ہیں۔ لیجنڈ اداکار انیل کپور کی لاڈلی بیٹی جلد ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ جس کی معلومات انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے سونم کپور نے اپنے بچے کے لئے ایک بہت ہی پیارا پیغام بھی لکھا ہے۔ وہ لکھتی ہیں- 'چار ہاتھ۔ ہم آپ کو بڑا کرنے کے لیے جو کچھ اچھا کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔ دو دل جو آپ کے ساتھ مل کر دھڑکیں گے۔ ایک ایسا خاندان جو آپ کو سپورٹ اور پیار سے نوازے گا۔ ہم آپ کے استقبال کے لیے انتظار نہیں کر سکتے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی سونم کپور نے ریڈ ہارٹ ایموجی بھی پوسٹ کیا ہے۔ تصاویر میں سونم اور آنند آہوجا کی خوشی صاف نظر آرہی ہے

انسٹاگرام پر اپنی چند مونوکروم تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ بلیک میٹرنٹی کی مونوکونی پہنے شوہر آنند آہوجا  کی گود میں سر رکھے پوز دے رہی ہیں۔ اپنی انتہائی اسٹائلش تصویر کے ساتھ سونم کپور نے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ جسے دیکھنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں، فالوورز اور دوستوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کردی ہے۔
سونم کپور کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی مشہور شخصیات نے انہیں آنے والے بچے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے فینس کو اپنی ذاتی زندگی کی جھلکیاں دکھاتی رہتی ہیں ۔ سونم کپور اکثر اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ  تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے نئے سال کا جشن بھی کافی خاص انداز میں منایا ۔ سونم کپور نے کئی تصاویر شیئر کیں ،اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا  کہ میری زندگی کی محبت کو نیا سال مبارک ہو، وہ ہر سال شاندار ہے اور وہ شخص جس کے ساتھ میں ہر نیا سال گزارنا چاہتی ہوں۔ 2022 میں آپ سب کی اچھی صحت، خوشی اور تکمیل کی دعا کرتی ہوں۔
 

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کو زہر دیئے جانے کا خدشہ،1 ہزار ذاتی عملہ فارغ ، فیملی چھپا دی