ایئر پورٹ پر سینئر پولیس افسر کے بیگ سے ایسا کیا نکلا کہ سب حیران رہ گئے ؟؟

Mar 21, 2022 | 16:56:PM
پولیس افسر بیگ
کیپشن: پولیس افسربیگ کی تلاشی لے رہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھار ت میں جے پور کے ہوائی اڈے پر پولیس افسر کا بیگ کھولا تو سب ہکا بکا رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پولیس سروس کے افسر ا کو جے پور ہوائی اڈے پر اپنا ہینڈ بیگ کھولنے کو کہا گیا۔سوٹ کیس مٹر وں سے بھرا دیکھ کر سب حیران رہ گئے ۔


سینئر پولیس افسر نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کی انہوں نے لکھا کہ سیکورٹی والوں نے سوٹ کیس کھولا تو اس میں سے کئی کلو مٹر برآمد ہوئے جو کہ 40 روپے فی کلو کے حساب سے خریدے گئے تھے ۔یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بوتھرا سوٹ کیس میں مٹرلیکر کوئی پرینک کرنا چاہتے تھے یا کوئی اور مقصد تھا ۔اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کوخوب محظوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:2 ٹرینوں میں تصادم ۔95 افراد زخمی۔دل دہلا دینے والی ویڈیو