2 ٹرینوں میں تصادم ۔95 افراد زخمی۔دل دہلا دینے والی ویڈیو

Mar 21, 2022 | 16:03:PM
 تیونس کے دارالحکومت میں دو ٹرینوں میں تصادم ، 95 افراد زخمی ہوگئے
کیپشن: ٹرین حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( و یب ڈیسک ) تیونس کے دارالحکومت میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 95 افراد زخمی ہوگئے۔ درجنوں زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال پہنچا دیا ،ہلاکتوں کا خدشہ ، امدادی کارروائیاں  شروع کر دی گئی ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  مختلف شہروں کو جانے والی  دونوں ٹرینیں  بروقت کانٹا نہ بدلے جانے پر آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ حکام نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ، ٹرینیں ٹکرانے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر آگئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے و ائرل ہوگئی۔ 

 یہ بھی پڑھیں: ترین گروپ  کا پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ