قومی اسمبلی نے اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کی معطلی ختم کر دی

Jun 21, 2026 | 19:27:PM
قومی اسمبلی نے اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کی معطلی ختم کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قومی اسمبلی نے اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ختم کرنے کی تحریک منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اقبال آفریدی کی معطلی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی، جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا, اس فیصلے کے بعد اقبال آفریدی کی پورے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں شرکت پر عائد پابندی ختم ہو گئی ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر نے اقبال آفریدی کے مثبت رویے کی ضمانت دیتے ہوئے ان پر عائد پابندی ختم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایوان کے قواعد و ضوابط کا مکمل احترام کیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان کے وقار اور پارلیمانی روایات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام ارکان کو قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی عزت اور نظم و ضبط کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے۔

قومی اسمبلی کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے فیصلے کو پارلیمانی ماحول میں بہتری اور سیاسی ہم آہنگی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی