پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی قاہرہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے آر-4 اجلاس کے موقع پر ملاقات کی،ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے آر-4 اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی،اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نےپاکستان مصر تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا،پاکستان اور مصر نےا سیاسی، اقتصادی، دفاعی، صحت، فارماسیوٹیکل اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ نےدوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے موجودہ ادارہ جاتی میکنزم کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے حالیہ امن معاہدے کا خیرمقدم، دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مؤثر عملدرآمد کی امید کا اظہارکیا،پاکستان اور مصر نے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : فٹبال ورلڈ کپ میں انوکھا واقعہ، ریفری انجری کا شکار، کھیل روکنا پڑا