موبائل یا فون چارجرمیں پہلے کسے ان پلگ کرنا چاہئے؟

Jun 21, 2025 | 20:41:PM
موبائل یا فون چارجرمیں پہلے کسے ان پلگ کرنا چاہئے؟
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فون چارج کرنے کے بعد اس سوچ میں پڑجاتے ہیں کہ وال آؤٹ لیٹ سے پہلے چارجر ان پلگ کریں یا چارجر سے فون کو نکالیں؟ اگرچہ یہ ایک چھوٹی سی سوچ ہے لیکن آسان سا انتخاب آپ کے موبائل اور چارجر کی حفاظت حتیٰ کہ عمر کو بھی بڑھاسکتا ہے۔

ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے ماہر نے اس حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنے فون کو چارجر سے نکالنے سے پہلے پاور سورس سے چارجر کو  ان پلگ کریں۔

یوں سمجھ لیں کہ  پہلے چارجر کو ساکٹ سے ہٹانے کی عادت آپ کے چارجر اور آپ کے فون کی بیٹری  دونوں کو خراب ہونے سے بچاسکتی ہے اور خاص طور پر اس وقت جب آپ گیلے ہاتھوں سے فون سے چارجر نکالیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق موبائل فون کی بیٹری کی حفاظت آپ کے فون کی عمر کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے لیکن بیٹری کی حفاظت  کیلئے ان خاص ٹپس کو فولو کریں۔

اپنے موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنے سے گریز کریں، اسی طرح اپنے موبائل کو  مکمل طور پر 0 فیصد تک ختم ہونے بھی نہ دیں  کیوں کہ ایسا کرنے سے آپ کی بیٹری کی عمر کم ہوسکتی ہے، لیتھیم آئن بیٹریوں کو اگر 20  سے 80 فیصد تک چارج کے درمیان رکھاجائے تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

اوریجنل اور سرٹیفائیڈ چارجر استعمال کریں، سستے چارجر اگر چہ جیب پر گراں نہیں گزرتے لیکن یہ آپ کے فون کی بیٹری کو گرم کردینے حتیٰ کہ اسے نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں لہٰذا کمپنیز کے تجویز کردہ اوریجنل اور سرٹیفائیڈ چارجر ہی استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا 14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانےکا حکم