سی ٹی ڈی کے کوئٹہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کاررروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
مرنے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولا بارود کے علاوہ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک دہشتگرد پہلے بھی پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، جو آج کے آپریشن میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ فتنہ الہندوستان کی سپورٹ سے بلوچستان میں خارجی دہشتگردوں کے گروہ سرگرم ہیں جو سرکاری املاک، شہریوں، فورسز کے اہلکاروں پر حملوں کی وارداتیں انجام دیتے رہے ہیں.
تاہم 10مئی کو پاک بھارت جنگ بندی کے بعد سے فورسز نے بلوچستان میں کئی اہم کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں