نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر نیشنز ہاکی کپ اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے کر نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
نیوزی لینڈ نے ایونٹ کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 6گول سکور کیے ۔
کوالالمپور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ابتدائی منٹو میں 2 مرتبہ گیند پاکستان کے جال میں پہنچائی، یہ گولز فاؤل قرار دے کر مسترد کردیئے گئے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوا، سابق اولمپئنز نے پاکستانی ٹیم کو فائنل میں اٹیکنگ ہاکی کھیلنے کا مشورہ دیا ہے لیکن پاکستانی ٹیم دفاعی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکی اور اوپر تلے چھ گول کھائے جبکہ حریف کے خلاف صرف 2 گول ہی کر سکی۔
یاد رہے پاکستان نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے بعد فرانس کو ہرا یا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ساوتھ کوریا کو شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش کی پیشگوئی