پنجاب حکومت کا زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت پنجاب نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا۔
نئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر چلنے والے کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے۔
ان اصولوں کے تحت زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
دستاویزات کےمطابق ریٹرن فائل نہ کرنے، ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے
یہ اقدام زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کسان بورڈکا "کسان بچاؤ۔ زراعت بچاو" تحریک کا اعلان