کسان بورڈکا "کسان بچاؤ۔ زراعت بچاو" تحریک کا اعلان 

Jun 20, 2025 | 17:56:PM
کسان بورڈکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ) کسان بورڈپاکستان نے "کسان بچاؤ۔ زراعت بچاو" تحریک کا اعلان کر دیا۔

مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان اور نائب صدر پنجاب میاں رشید منہالہ نے پریس کانفرنس میں تحریک کا اعلان کیا۔

سردار ظفر حسین نے وفاقی و صوبائی بجٹ 2025- 26 کو کسان دشمن قرار دے دیا،سردار ظفر حسین  نے کہاکہ اس بجٹ کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کر رہے ہیں،اگر حکومت نے موجودہ ظالمانہ پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی پورے ملک میں تحریک چلائی جائے گی،ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، جلسے اوع دھرنے دیئے جائیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ بجٹ میں زراعت کیلئے رکھے گئے 129 ارب روپے محض نمائشی رقم ہے،کسان بچاؤ-زراعت بچاؤ تحریک پورے ملک میں زوروشور سے چلائی جائے گی، کسان آج بدترین معاشی دلدل میں پھنس چکا ہے،کھاد، بیج، زرعی ادویات اور پانی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ کسان کو ان کی فصل کی قیمت نہیں مل رہی ، گندم، چاول اور کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وارے نیارے ہو گئے ,سونے کی قیمت میں  کمی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: