مائیکل جیکسن کی "مون واک فیڈورا ہیٹ" پیرس میں نیلامی کیلئے پیش

Jun 21, 2023 | 21:49:PM
مائیکل جیکسن کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ترین آنجہانی گلوکار و ڈانسر  مائیکل جیکسن نے "مون واک ڈانس "سے کچھ دیر قبل" بلیک فیڈورا ہیٹ" لگا رکھا تھا جو ستمبر کے دوران پیرس میں نیلام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار مائیکل  جیکسن نے اپنے گانے میں "مون واک ڈانس"کرکے دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

1983 میں ایک کنسرٹ کے دوران مائیکل جیکسن "بلی جین" گا رہے تھے، مون واک کرنے سے چند منٹ قبل انہوں نے اپنا ہیٹ تماشائیوں میں اچھال دیا تھا۔

26 ستمبر کو ہونے والی نیلامی میں ہیٹ کی قیمت کا تخمینہ 60 ہزار سے ایک لاکھ یورو لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مون واک وہ ڈانس ہے جس میں لگتا ہے کہ رقاص آگے کی طرف چل رہا ہے لیکن دراصل وہ پیچھے کو جا رہا ہوتا ہے۔