راولپنڈی: نالہ لئی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) سید پور ویلج میں موسلا دھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 8۔5فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کٹاریاں میں سطح 13 فٹ سے کم ہو کر 11.5 فٹ پر آ گئی ہے۔
ایم ڈی واسا سلیم اشرف نالہ لئی کے گوالمنڈی پوائنٹ پر موجود ہیں اور صورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں، واسا عملہ ہیوی مشینری کے ہمراہ نشیبی علاقوں میں پہنچ چکا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : دیامر میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے،شاہراہِ قراقرم اور چلاس جھلکڈ روڈ ٹریفک کیلئے بند