دیامر میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے،شاہراہِ قراقرم اور چلاس جھلکڈ روڈ ٹریفک کیلئے بند

Jul 21, 2025 | 21:18:PM
دیامر میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے،شاہراہِ قراقرم اور چلاس جھلکڈ روڈ ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے،چلاس گلگت سیکشن اور شاہراہِ قراقرم پر متعدد مقامات، خصوصاً لال پڑی اور ڈونگ کے علاقوں میں ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے۔

ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق  چلاس جھلکھڈ روڈ بھی سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر بند ہوگئی ہے  جس کے باعث مقامی افراد، مسافر اور سیاح سڑکوں پر پھنس گئے ہیں،صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن فی الفور شروع کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا عملہ متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کر چکا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: مراکش میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ