عمران خان کی اڈیالہ جیل حکام کے خلاف کارروائی کی استدعا 

Jul 21, 2025 | 20:58:PM
عمران خان کی اڈیالہ جیل حکام کے خلاف کارروائی کی استدعا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے واٹس ایپ کال اور طبی معائنہ نہ کرانے پر جیل حکام کے خلاف کارروائی کی استدعا کر دی۔

عمران خان کی جانب سے سپیشل سنٹرل عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اپنایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا، خود ساختہ فیصلے کیے۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ واٹس ایپ کال کی اجازت کے عدالتی حکم کے باوجود عملدرآمد نہ ہوا، طبی معائنے کا عدالتی حکم بھی جیل حکام نے ہوا میں اُڑا دیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جیل حکام کے اقدامات تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 اور 177 کے زمرے میں آتے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی اختیار کو چیلنج کیا، کارروائی کی جائے۔

عمران خان نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں تاخیر نہیں بلکہ صریح انکار کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، شاہینہ شہاب و دیگر وکلاء نے درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوااسمبلی؛سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کااعلان