ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون، قیمت کیا ہوگی، کب تک مارکیٹ میں آئے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اب ایک نئی لیک میں ایپل کے اس منفرد سمارٹ فون کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
لیک کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون اس کمپنی کی تاریخ کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون ہوگا۔
اس فون میں 5000 سے 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔
ابھی آئی فون 16 پرو میکس میں ایپل کی جانب سے سب سے بڑی 4685 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
لیک میں فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
درحقیقت یہ ایپل کا سب سے مہنگا آئی فون ہوگا۔
لیک میں بتایا گیا کہ چین میں اس فون کی قیمت 15000 یوآن ہوگی جو کہ 2090 ڈالرز بنتی ہے۔
دیگر ممالک میں یہ قیمت اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل جون 2025 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ منفرد آئی فون 2026 کی دوسری ششماہی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔