پیپلز پارٹی کا چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ جائز ہے، گورنر پنجاب

Jul 21, 2025 | 13:13:PM
پیپلز پارٹی کا چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ جائز ہے، گورنر پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ جائز ہے۔

چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حید نے کہا کہ پنجاب حکومت سے بات کر کے چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بارش سے نقصان کا ازالہ پنجاب حکومت بھی کرے گی اور گورنر آفس بھی جبکہ چکوال میں بارشوں سے نقصانات کے ازالے کے لیے سروے کیا جارہا ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چکوال میں ریکارڈ 450 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے بہت نقصان ہوا۔