موسم گرما کی تعطیلات کاتیسرا ہفتہ ،مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز

Jul 21, 2023 | 11:01:AM
وسم گرما کی تعطیلات کاتیسرا ہفتہ ،مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز،عدالت عالیہ میں آج کوئی اہم مقدمہ سماعت کےلئے مقرر نہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)موسم گرما کی تعطیلات کاتیسرا ہفتہ ،مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز،عدالت عالیہ میں آج کوئی اہم مقدمہ سماعت کےلئے مقرر نہیں۔

عدالتی چھٹیوں کے باعث آج کا اوقات کار صبح 9سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک ہوگا۔عدالتی چھٹیاں اورجمعہ کا روز ہونے کے باعث وکلاءو سائلین کی تعداد انتہائی کم ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ میں آج کوئی ڈویژن بنچ بھی سماعت نہیں کرے گا۔

چیف جسٹس کی عدالت میں بھی آج کوئی کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں صرف مخصوص کیٹگریز کے ارجنٹ اورریگولرکیسز کی سماعت ہوگی۔

پرنسپل سیٹ پرجسٹس مس عالیہ نیلم سمیت 8 ججزمقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس فیصل زمان خان ،شمس محمود مرزا ، جسٹس شاہد کریم  جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس شہرام سرور چوہدری اورجسٹس صفدر سلیم شاہد بھی سماعت کرینگے۔