جنوبی افریقہ  میں دھماکہ، سڑک اکھڑ گئی، متعدد گاڑیاں الٹ گئیں

Jul 21, 2023 | 10:51:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں خوفناک دھماکے میں سڑک اکھڑنے سے متعدد گاڑیاں الٹ گئی۔ جس کے بائث ایک شخص ہلاک جبکہ  48 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک دھماکے میں سڑک اکھڑنے سے متعدد گاڑیاں الٹ گئیں۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ 

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اطراف میں مقیم بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے انتخابات کے موقع کیوں ضائع کیے؟ ایاز صادق نے بڑا انکشاف کر دیا

 ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ زیر زمین گیس پائپ کو قرار دیا گیا ہے تاہم مقامی گیس کمپنی نے یہ خیال مسترد کردیا۔ ماہرین کی جانب سےتحقیقات جاری ہیں