آدھے گھنٹے کے دوران 3 زلزلے کے جھٹکے

Jul 21, 2023 | 09:54:AM
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں علی الصبح آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں علی الصبح آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صبح 4 بجکر 9 منٹ پر پہلی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی،اس کے بعد 4 بج کر 22 منٹ  پر دوسرا  زلزلہ محسوس کیا گیا،زلزلے کی شدت 3.1 تھی جس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

 تیسری مرتبہ 4 بج کر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.4 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

صبح سے اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

 یاد رہے کہ  زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول 10 روپے سستا

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔