امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Jul 21, 2022 | 20:02:PM
امریکی صدر ،جوبائیڈن ،کورونا وائرس ،شکار
کیپشن: امریکی صدر جوبائیڈن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار  ہوگئے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ ہورہے ہیں اور وہیں سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر پہلی مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات سے متعلق عثمان بزدار کا اہم بیان