بڑی خبر: حکومت نے اہم عہدے پر تعیناتی کر دی

Jul 21, 2022 | 14:44:PM
وفاقی حکومت،آئی بی آفیسر،چیئرمین نیب،تقرری،منظوری
کیپشن: آفتاب سلطان پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر تعیناتی کر دی۔ حکومت نے سابق آئی بی آفیسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیئرمین آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان کے نام پر وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کی۔