وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا

Jul 21, 2022 | 14:23:PM
کورونا وائرس،وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب،عظمی زعیم قادری،مسلم لیگ نون
کیپشن: عظمیٰ زعیم قادری نے خودکو قرنطینہ کرلیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ن لیگ کی پنجاب سے ایم پی اے عظمیٰ زعیم قادری کو کورونا ہو گیا۔ عظمیٰ زعیم قادری نے خودکو قرنطینہ کرلیا۔ عظمیٰ زعیم قادری کل ووٹ کاسٹ کرسکیں گی یا نہیں؟ نیا سوال کھڑا ہوگیا۔

 دوسری جانب ن لیگ کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے پی پی 7 کا نوٹیفکیشن روک لیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 7 کے علاوہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے 19 نو منتخب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے جبکہ پی پی 7 کا کیس لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

 ادھر الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے شبیر اعوان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں امیدوار اور پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

شبیر اعوان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار 49 ووٹ سے ہارا،  ہماری دربارہ گنتی کی درخواست پرگنتی نہیں کرائی جا رہی۔ 

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تو آپ کی جانب سے کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی، کل شام 5 بجے تک الیکشن کمیشن کے پاس کوئی درخواست نہیں آئی، آپ نے ہائیکورٹ فیصلے کے بعد درخواست دائر کی، آپ نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ ای سی پی ہماری درخواست کو دیکھ نہیں رہا۔

 اس موقع پر راجہ صغیر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شبیر اعوان کے پاس دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں تھے، لاہور ہائیکورٹ رجوع کے بعد یہ الیکشن کمیشن آئے، ان سے آراو نے پوچھا کہ کون سی بے ضابطگی سامنے آئی ہے، انہوں نے سارے حلقے کی دوبارہ گنتی کا کہا، انکار ہوا تو انہوں نے 21 پولنگ اسٹیشن کا کہا، پولنگ اسٹیشن پر الزام ہوتا تو وہ پہلے دن ہی سامنے آجاتا، ان کے پولنگ ایجنٹ کی کوئی درخواست نہیں تھی کہ ووٹ درست طریقے سے مسترد نہیں کیے گئے۔

 دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے اور دھاندلی کے ثبوت دینے میں ناکام رہا۔