قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے سمدھی انتقال کر گئے

Apr 19, 2024 | 13:24:PM
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے سمدھی مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے سمدھی مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق مرزا آصف بیگ کافی عرصے سے علیل اور اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ مرزا آصف بیگ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے سسر تھے۔
نواز شریف متعدد بار مرزا آصف بیگ کی عیادت کرنے کیلئے اتفاق ہسپتال گئے تھے۔

مزید پڑھیں : انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو چل بسے

نوازشریف کےسمدھی آصف بیگ مرزاکی نمازجنازہ اتفاق مسجدمیں ادا کی گئی۔ ڈاکٹر آصف بیگ مرزا مرحوم کی نماز جنازہ علامہ شیرافضل نےپڑھائی۔ نوازشریف،کیپٹن(ر)محمدصفدر،حسین نواز، حسن نواز ، حمزہ شہباز نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔
جنید صفدر، راشد نصراللہ ،سہیل ضیابٹ، عمر سہیل ضیا بٹ ، ایس پی فیصل ذیشان، قاری نصیر طارق ، اشتیاق لون، میاں فیصل وحید ،ذیشان ملک ،وقاص قریشی، مرزاجاوید، زکریا حسین، ڈاکٹر عدنان، علی پرویز ملک، چودھری منیر، چودھری راحیل منیر، شاہد شفیع، عامر بٹ، اویس ضیاءبٹ، چودھری سعید کموکا ،جاوید شفیع اور دیگر لوگوں نے  بھی شرکت کی۔  

میاں نوازشریف کےسمدھی آصف بیگ مرزا کی تدفین  میانی صاحب قبرستان پہنچ گئے. میاں نواز شریف کے ہمراہ کیپٹن (ر)صفدر اور عزیز و اقارب بھی موجود    ہیں۔