سابق ایم پی اے افتخار بلوچ پر قاتلانہ حملہ، بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جھنگ میں تھانہ مسن کے علاقہ کالا بالیاں میں سابق ایم پی اے افتخار بلوچ پر قاتلانہ حملہ ہوا، مسلح افراد کی جانب سے تشدد کیا گیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: عدالت سے بڑی خبر آگئی
کار سوار افراد نے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ پر تشدد کیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے، حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ تھانہ مسن پولیس موقع پر پہنچ گئی، افتخار بلوچ نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔
افتخار بلوچ کا کہنا تھا کہ حملہ آور پہچان لیے ہیں۔ یاد رہے افتخار بلوچ نے حلقہ پی پی 125 سے حالیہ ضمنی الیکشن میں 7 ہزار 497 ووٹ حاصل کیے تھے۔