سانگھڑ میں میں 14 سالہ لڑکی کی مبینہ زیادتی کے بعد زبان کاٹ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سانگھڑمیں گاؤں کے وڈیرے کے بیٹےنے 14 سالا لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈلا اور لڑکی زبان تیز دھار آلے سے کاٹ دی ۔
سانگھڑ تھانہ چوٹیاریوں کی حدود میں واقعہ کے فوراً بعد ورثا لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لیکر گئے جہاں طبی امداد کے بعد ہسپتال حکام نے ورثا کو لڑکی کو پسپتال میں داخل کرنےکا مشورہ دیا لیکن ورثا بغیر کسی میڈیکل کے اچانک پسپتال سے چلے گئے ۔
دوسری جانب ایس ایچ او اعظم بھنگور نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملنےپر ملی ہےورثا سے تفصیلات لی ہیں مگر این سی درج کرکے ورثا کومیڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے لیٹر جاری کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ، اگر ورثا نے مقدمہ درج کروایا تو قانونی تقاضے پورے کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صدر کے بھائی یو اے ای میں انتقال کر گئے