ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کی 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے دونوں کو دو دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئےانہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت عالیہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دس دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ایمان مزاری،اور ہادی علی کیخلاف ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام ہے ،دوسری جانب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف نئی ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں موجود لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا۔
ذرائع نے کہا ہےکہ لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر کو لیک کرنے کا الزام ہے، پولیس کے سینئر افسران کے حکم پر لیگل برانچ کو تالا لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئیسکوملازمین کی ترقیوں اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست منظور
ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف ایف آئی آر جولائی میں درج کی گئی تھی، دونوں نے ایف آئی آر میں ضمانت نہیں کروائی تھی،وہ ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کیلئے کل سے ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔