آئیسکوملازمین کی ترقیوں اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست منظور

Jan 21, 2026 | 13:26:PM
آئیسکوملازمین کی ترقیوں اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )نجکاری کمیشن نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین کی ترقیوں اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست منظور کر لی ۔
 ذرائع کے مطابق آئیسکو کے 239 ملازمین کو مختلف کیٹیگریز میں ترقی اور ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کی اجازت دی گئی ہے۔
 ذرائع کے مطابق مختلف کٹیگریز کے ملازمین کی ترقی اورٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست تھی، ترقیوں وٹائم اسکیل اپ گریڈیشن پر اخراجات کا سالانہ تخمینہ تقریبا85لاکھ روپے ہے۔
 ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے آئیسکوملازمین کی ترقیوں سےمتعلق نجکاری کمیشن کوخط لکھا تھا،نجکاری کمیشن نے نجکاری فہرست میں شامل ڈسکوزمیں تعیناتیوں،ترقیوں پر پابندی لگائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تمام ریکارڈٹوٹ گئے،سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی
واضح رہے کہ اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہے۔