سابق وزیراعظم کو23 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق وزیراعظم ہان ڈک سو کو مارشل لا میں معاونت کرنے کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
سیئول ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج لی جن گوان نے اپنے فیصلے میں ہان ڈک سو کے اقدامات کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور وزیراعظم اپنے فرائض کو نظر انداز کیا، جج نے مزید کہا کہ ہان کا اقدام آئینی نظام کو پامال کرنے کے مترادف تھا۔
جج لی نے وضاحت کی کہ ہان کے باس، سابق صدر یون سک یول کے دسمبر 2024 میں مارشل لا کے حکم کا مقصد "آئینی نظام کو تباہ کرنا" تھا، جو کہ بغاوت کے مترادف تھا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کو بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور مارشل لا کے اعلان کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:’ارے واہ اتنی ترقی‘ عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پر طنز