’ارے واہ اتنی ترقی‘ عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پر طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر طنز پر مبنی ٹوئٹ کردیا۔
ارے واہ اتنی ترقی ہورہی ہے تبدیلی کے صوبے میں،ہمیں پتا ہی نہیں چلا ماشااللہ
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) January 21, 2026
خوامخواہ تنقید ہوتی ہے کام نہیں کرتے،دیکھیں گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں جاری ہو گئی ہیں pic.twitter.com/BKq3TwjHBv
صوبائی وزیر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کے پی کے میں گٹر کا ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں کے پی حکومت کے ایک پوسٹر میں سہیل آفریدی کی بھی دو مختلف تصاویر بنی ہوئی ہیں۔
ٹوئٹ میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ارے واہ اتنی ترقی ہورہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتا ہی نہیں چلا، ماشااللہ، خواہ مخواہ تنقید ہوتی ہے کام نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں جاری ہو گئی ہیں۔