دنیا دیکھ لے لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے کیساتھ کھڑا ہے: آصفہ بھٹو زرداری

Jan 21, 2024 | 22:36:PM
دنیا دیکھ لے لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے کیساتھ کھڑا ہے: آصفہ بھٹو زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ لے کہ لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جلسے میں مثالی شرکت پر زندہ دلانِ لاہور سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں اور سیاست میں نئی سوچ کو پسند کرتے ہیں، آج کا تاریخی جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور والوں نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر کتنا کاغذ لگا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا دیکھ لے کہ لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے، مسلم لیگ ن لاہور والوں کا ایسا پاور شو نہیں کرسکتی جیسا آج مختصر نوٹس پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے بھائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار کو مباحثے کا چیلنج کیا ہے، مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار میں اگر ہمت ہے تو وہ ٹی وی پر لائیو آ کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مباحثے کے چیلنج کا سامنا کریں۔