ضمنی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کیلئے کاغذ کے اصول پر کام شروع

Jan 21, 2024 | 21:11:PM
ضمنی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کیلئے کاغذ کے اصول پر کام شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) عام انتخابات 2024 کے بعد گرینڈ ضمنی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ کے اصول پر کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ کی دستیابی پر کام  شروع کر دیا، ضمنی انتخابات کے لیے کاغذ کی دستیابی عام انتخابات کے بعد خالی ہونے والی نشستوں کے تناسب سے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اور صوبائی امیدواروں کی فہرست جاری، آزاد حیثیت میں کتنے انتخابی دنگل میں کود گئے؟ الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

واضح رہے کہ عام انتخابات میں 2070 ٹن کاغذ بیلٹ پیپرز کے لیے استعمال ہوا ہے، عام انتخابات 2024 میں ملکی تاریخ کی میں سب سے ذیادہ بیلیٹ چھاپے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد پچھلے انتخابات کی نسبت زیادہ ہے۔