ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل، بیلٹ پپیرز  بھی چھپ گئے

Apr 17, 2024 | 16:48:PM
ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل، بیلٹ پپیرز  بھی چھپ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عام انتخابات کے بعد 21 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن کی جانب سے  ضمنی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پپیرز کی چھپائی  کا کام  مکمل ہو گیا،الیکشن کمیشن نے 62 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ بیلٹ پپیرز چھاپے ہیں،بیلٹ پپیرز اسلام آباد اور کراچی کی پرینٹگ پریس میں چھاپے گئے ،قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید رنگوں کے بلیٹ پپیرز چھاپے گئے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پپیرز متعلقہ حلقوں کے آر اوز تک پہنچا دیئے گئے، قومی اسمبلی کے 5 حلقوں کیلئے 25 لاکھ 50 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،صوبائی اسمبلی کیلئے 36 لاکھ  10 ہزار 560 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی  اسمبلی کے 47 امیدوار میدان میں  اتاریں گے،قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں پر 21 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی سی ننکانہ سرکاری خرچ پر ذاتی تشہیر میں پیش پیش