ڈی سی ننکانہ سرکاری خرچ پر ذاتی تشہیر میں پیش پیش

Apr 17, 2024 | 15:14:PM
ڈی سی ننکانہ سرکاری خرچ پر ذاتی تشہیر میں پیش پیش
کیپشن: گردوارہ کے داخلی دروازے پر آویزاں بینر
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری افسر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خوش کرنے میں پیش پیش،ڈی سی ننکانہ صاحب نے سرکاری خرچ پر ذاتی تشہیر کرڈالی۔

بیساکھی میلے کے سلسلہ میں دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری حسن ابدال ،ننکانہ صاحب،کرتار پور سمیت مختلف جگہوں پر اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔حکومت پنجاب سرکاری طور پر سکھ یاتریوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے وہ کہتی ہیں کہ  پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،پہلے پاکستانی پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، صوبے میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کیلئے بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اتوار کے روزبیساکھی کے موقع پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو خوش آمدید اور مبارک باد پیش کرتی ہوں،بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے ،ڈھول کی تھاپ پر درانتی سے گندم کی فصل کاٹ کر بیساکھی کاآغاز ہوتا ہے تو خوشیاں ہر طرف پھیل جاتی ہیں۔بیساکھی خوشیوں سے مہکتا تہوار اور میرے پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شریک ہے ۔

 مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کے لیے حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتار پور اور لاہور میں بیساکھی کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے۔صوبے میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کیلئے بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں، دعا ہے کہ اللٰہ تعالی بیساکھی کی خوشیوں کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

 جہاں مریم نواز نے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کیا ہے تو پنجاب کی انتظامیہ بھی اس معاملے میں پیش پیش ہے۔ڈی سی ننکانہ صاحب تو اس سلسلہ میں دو قدم آگے نکلے۔مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے چکر میں گردوارہ ننکانہ صاحب کی دیواروں پر وزیراعلیٰ کے ساتھ اپنی تصاویر سے مزین بینرز آویزاں کروا دئیے ۔ڈی سی کی طرف سے کی جانیوالی اس حرکت کو مہمانوں نے ناپسند کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔