ڈی جی خان ؛پی پی290کا ضمنی الیکشن  کون جیتے گا؟

Apr 21, 2024 | 13:04:PM
ڈی جی خان ؛پی پی290کا ضمنی الیکشن  کون جیتے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈی جی خان کے حلقہ پی پی290میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری، پارٹیوں کے 6 امیدوارآج اپنی اپنی قسمت آزمائے گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے حلقہ 290 میں ووٹرز کی کثیر تعداد ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہے ،حلقہ میں1لاکھ93ہزار960ووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
صوبائی حلقہ 290 سےمجموعی طورپر6امیدوارمدمقابل ہیں جن میں ن لیگ کے امیدوار علی یوسف لغاری اورآزادامیدوارمحی الدین کھوسہ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نقص امن کاخدشہ، پی ٹی آئی رہنما شبیرگجر گرفتار

دوسری جانب  صوبائی حلقےمیں موبائل سروس جزوی طور پر بند ہے ۔