بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے خود کو ہی انتہائی مہنگی گاڑی گفٹ کر دی 

Jan 21, 2023 | 22:14:PM
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے خود کو ہی انتہائی مہنگی گاڑی گفٹ کر دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتی  اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ  سشمیتا سین نے خود کو تقریباً2کروڑ بھارتی روپے مالیت کی گاڑی گفٹ کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین نے خود کو ایک مرسڈیز کار تحفے میں دی، سیاہ رنگ کی اے ایم جی گلے 53کو انہوں نے بطور گفٹ اپنے لیے پسند کیا ہے،جس کی مالیت ایک کروڑ 93 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستانی تقریباًساڑھے 5 کروڑ روپے بنتی ہے ۔

سابق مس ورلڈ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر بھی گاڑی خریدنے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو کیپشن میں بھارتی اداکار ہ نے لکھا کہ ”جس خاتون کو ڈرائیونگ پسند ہو ، وہی یہ طاقتور اور خوبصورت گاڑی خود کو گفٹ دے گی “۔ 


واضح رہے کہ سشمیتا سین بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ہیں ، ان کی دو بیٹیا ں ہیں جبکہ وہ دو بار شادی کر چکی ہیں ، یاد رہے کہ سشمیتا کی دونوں بیٹیاں لے پالک ہیں ، جبکہ ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور انہوں نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ وہ تیسری بار شادی سے بال بال بچیں اور ان کی بیٹیا ں بھی محفوظ رہیں ۔