عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کی نجی ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف

Jan 21, 2023 | 17:27:PM
خواجہ آصف، ہرجانے کے کیس، عمران خان، شوکت خانم، فنڈز، نجی ہائوسنگ پروجیکٹ، اعتراف،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس میں عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کی نجی ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی میں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔

خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول مرزا عدالت کے رو برو پیش ہوئے،عمران خان کے وکیل نعمان فاروقی بھی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خواجہ آصف کے وکیل نے جرح کی،عمران خان لاہور زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش ہوئے،زمان پارک میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی اورعمران خان کے وکلا بھی زمان پارک میں ان کے ہمراہ موجود تھے۔

خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول کی جانب سے عمران خان کے بیان پر جرح کی گئی،عمران خان سے شوکت خانم کی ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کئے گئے ، عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کی نجی ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا،عمران خان نے شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا،اس وقت یاد نہیں ہاﺅسنگ پروجیکٹ کا نام کیا تھا ،وکیل نے سوال کیا کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیاگیا تھا،عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت یاد نہیں تحریری طور پر کیا تھا یا نہیں۔

وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ معاملہ ختم نہیں ، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے،جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا جب واپس آئے تو120 تھا،وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ آئندہ سماعت پر صرف2 گھنٹے میں جرح مکمل کر لوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پر آئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے،آئندہ سماعت کی تاریخ شیڈول سے دیکھ کر آگاہ کردوں گا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام الیکشن کمیشن کو موصول، ورکنگ شروع