پاکستان میں مکمل امن واپس آکر رہے گا: آرمی چیف جنرل باجوہ 

Jan 21, 2022 | 19:14:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، شہدا، قربانیاں، رائیگاں نہیں جائیں گی، مکمل امن، آکر رہے گا،
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ، پاکستان میں مکمل امن واپس آکر رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا،آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،آرمی چیف نے پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار پولیس، بہادر قبائلیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ ۔۔!!
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ، پاکستان میں مکمل امن واپس آکر رہے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے سکیورٹی فورسز کا کردار قابل قدر ہے ،سماجی و اقتصادی منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا خبردار۔!۔کورونا کے وار تیز۔ سکولوں میں ہائی الرٹ جاری، محکمہ تعلیم کا ہنگامی فیصلہ ۔۔!!