نعت گو شاعر سید سلمان گیلانی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معروف نعت گو شاعر سید سلمان گیلانی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔
سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے اور شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ شاعرِ ختمِ نبوت کے لقب سے سرفراز سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے۔
مرحوم سید سلمان گیلانی کی عمر 74 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا دو بیٹیاں شامل ہیں۔
سلمان گیلانی اپنی مزاحیہ شاعری کے حوالے سے بھی مقبول تھے ۔
ان کے جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا۔
معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ماہر سید سلمان گیلانی وہ ختم نبوت کے پرجوش حامی، تحریک ختم نبوت کے مجاہد سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور مزاحیہ انداز میں سماجی مسائل پر شاعری کے لیے مشہور تھے۔
ان کی شاعر ی میں خاص طور پر نعت اور طنزیہ کلام مقبول رہا۔
انہیں "شاعرِ ختمِ نبوت" اور "قائد جمعیت کا رفیق خاص" کہا جا رہا ہے۔سید سلمان گیلانی 1951 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور زندگی بھر ادب، مذہب اور سماجی مسائل پر اپنا قلم استعمال کرتے رہے۔ ان کی کتاب "میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی" بھی کافی مقبول رہی، جس میں ان کی یادداشتیں اور واقعات شامل ہیں۔